English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا 47واں اجلاس،فلسطینی صورتحال پر اظہار تشویش

share with us

یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر امریکی صدر کے فیصلے سے تصادم میں شدت کا خدشہ ہے،کمشنر کیٹ گلمور 

 

جنیوا:21؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی47 ویں اجلاس میں فلسطین اور دیگر مقبوضہ عرب علاقوں میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور یروشلم کی حیثیت کو برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی ۔بد ھ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا 47واں اجلاس ہوا جس میں فلسطین اور دیگر مقبوضہ عرب علاقون میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور یروشلم کی حیثیت کو برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں انسانی حقوق کونسل کی ہائی کمشنر کیٹ گلمور نے مقبوضہ عرب سرزمین پر انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے 6 رپورٹس پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث گزشتہ دس برسوں میں اس گنجان آباد علاقے میں انسانی حقوق کی صورتحال کافی تشویشناک ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے امریکی صدر کے فیصلے سے فسلطین اور اسرائیل کے درمیان تصادم میں زیادہ شدت آنے کا خدشہ ہے
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا