English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا کی نئی پابندیوں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے، ایران

share with us

امریکا نے معاہدے پر عمل نہیں کیا، سمجھوتے کی خلاف ورزی کیلئے 19بار قوانین پاس کئے،ترجمان خارجہ پالیسی 

 

تہران / برسلز:21؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے ترجمان سید حسین نقوی حسینی نے کہا کہ امریکا نے جوہری معاہدے پر عمل کرنے کیلئے کام نہیں کیا بلکہ وہ اس سمجھوتے کی خلاف ورزی کیلئے 19بار قوانین پاس کیے۔انھوں نے کہا کہ پوری دنیا بشمول اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور یورپی یونین نے جوہری معاہدے کا خیرمقدم کیا تاہم امریکا نے شروع دن سے ہی اس کی مخالفت کی، نقوی حسینی نے کہا کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کا موجودہ عمل غیر مطمئن ہے اور اس کی وجہ امریکا کی وعدہ خلافی ہے، انھوں نے کہا کہ جب 2016 میں جوہری معاہدہ طے پایا تو امریکا نے اگلے دن ہی11 ایرانی شخصیات اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کیں۔انھوں نے کہا کہ ایران نئی پابندیوں کے سامنے سر نہیں جھکائے گا، دریں اثنا جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے زور دیا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے ہونے والے معاہدے پر تمام فریقین قائم رہیں اور اس کا تحفظ یقینی بنائیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ خطے اور پوری دنیا کیلئے نہایت اہم ہے اس لیے اس معاہدے کے تمام فریقین اپنے وعدوں پر قائم رہیں اور اس کی پاسداری کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا