English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں17 فلسطینی گرفتار،نامعلوم مقام پر منتقل 

share with us

رام اللہ :21؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطن کے مقبوضہ علاقوں غرب اردن اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید 17فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران ڈیڑھ درجن فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے بعض فلسطینی نوجوان فوج کو پہلے ہی مختلف کارروائیوں میں مطلوب تھے۔ ان پر یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوجیوں پر حملوں کا الزام عائد کیا گیا تھا۔اسرائیلی فوج کے دعوے کے مطابق شمالی بیت المقدس میں الرام کے مقام پر تلاشی کے دوران ایک گھر سے پستول بھی برآمد ہوا ہے۔قدس پریس کے مطابق شمالی بیت المقدس میں الرام کے علاوہ کئی دوسرے مقامات پر فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں بدرس کے مقام پر، بیت لحم اور اریحا میں عقبہ کیمپ سے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔بیت المقدس میں العیزریہ کے مقام پر تلاشی کے دوران تین فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ادھر غرب اردن کے شمالی علاقے طوباس میں ایک کارروائی کے دوران بھی اسرائیلی فوجیوں نے متعدد افراد کوحراست میں لیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا