English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس صدر اور وزیر اعلیٰ بنگال نے 39ہندوستانیوں کے قتل پر کیا اظہارِ افسوس

share with us

نئی دہلی 20مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) کانگریس کےصدر راہل گاندھی نے عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ذریعہ یرغمال بنائے گئے 39 ہندوستانیوں کی موت کی خبر پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر گاندھی نے آج ٹویٹ کیا میں یہ سن کر اداس ہوں کہ 2014 کی طرف سے یرغمال بنائے گئے 39 ہندوستانیوں کی موت کی اب عراق نے تصدیق کر دی ہے۔ میں ان کے رشتہ داروں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جن کواب تک امید تھی کہ وہ (یرغمال بنائے گئے لوگ) زندہ ہیں اور محفوظ گھر لوٹیں گے۔قابل ذکر ہے کہ وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج راجیہ سبھا میں اس بارے میں ایک بیان دیا۔ انہوں نے لوک سبھا میں بھی اس بارے میں اطلاع دینی چاہی، لیکن ارکان کے زبردست ہنگامہ کی وجہ سے اس کے بارے میں وہ اپنا تفصیلی بیان ایوان میں پیش نہ کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ 39 لوگوں کی موت کی تصدیق ان کے ڈی این اے سے ہو چکی ہے۔ بعد میں عراق کی حکومت نے اس معاملہ کی اطلاع دی۔
 

عراق میں 39 ہندوستانیوں کی ہلاکت پر مغربی بنگال وزیر اعلی ممتا بنرجی کا اظہار افسوس

کلکتہ : مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے عراق میں لاپتہ 39ہندوستانی شہریوں کی موت کی تصدیق کے بعد افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی ہے ۔ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہموصل سے افسوس ناک خبر آئی ہے ۔غم کا اظہار کرنے کیلئے کوئی الفاظ نہیں ہے ، 39افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی جائے ۔میں ان تمام لوگوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتی ہوں ۔خیال رہے کہ مرکزی وزیر حارجہ ششما سوراج نے راجیہ سبھا میں آج بیان دیا ہے کہ عراق کے موصل میں2015سے لاپتہ 39ہندوستانیوں کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ان کی لاشوں کو ہندوستان لایا جائے گا۔جہاز پہلے امرتسر جائے گا، اس کے بعدپٹنہ اور اس کے بعدکلکتہ لایا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا