English   /   Kannada   /   Nawayathi

آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ ہماراحق : چندرابابونائیڈو، مودی سرکار پر پھر سادھا نشانہ

share with us

امراوتی 20مارچ2018(فکروخبر /ذرائع)  آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے کہا ہے کہ وہ ریاست کے لئے انصاف مانگ رہے ہیں۔ریاست کی ترقی کے لئے مخصوص مدت کے لئے ہی ریاست کو خصوصی درجہ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ چندرابابونائیڈو نے اسمبلی میں کہا کہ دیگر ریاستوں کے مساوی ہونے تک ریاست کو خصوصی درجہ کا موقع دیا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے بعض ریاستوں کو خصوصی درجہ کے ساتھ صنعتی ترغیبات دی جارہی ہیں تو پھر اے پی کو کیوں نہیں؟خصوصی درجہ ہماراحق ہے ۔انہوں نے مرکز پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ میں اس مسئلہ پر مباحث کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ اے پی کو اس کے حق سے کیوں محروم کیا جارہا ہے ؟انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کا مقصد اے پی کو سال 2022تک تین سرکردہ ریاستوں میں شامل کرنا ہے اور سال 2029تک یہ ملک کی سرکردہ ریاستوں میں سے ایک ہوجائے گی ۔اے پی ہی واحد ریاست ہے جس نے اسکل ڈیولپمنٹ کے لئے کارپوریشن کا قیام عمل میں لایا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا