English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممبئی:نوکری کے لئے پٹریوں پر آئے سیکڑوں طلبا،ٹرین خدمات متاثر

share with us

ممبئی ۔20مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) ریلوے میں نوکریوں کی مانگ کو لیکر کر رہے درجنوں طلبا نے ممبئی میں ریل خدمات ٹھپ کر دی ہیں۔طلبا کے مظاہرے سے ماٹونگا اور دادر اسٹیشن کے درمیان ٹرینوں کی آمد رفت متاثر ہے اور لاکھوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ملی جانکاری کے مطابق ٹرینوں کی آمد ور فت پھر سے شروع ہو گئی ہے۔حالانکہ طلبا اب ٹریک پر موجود ہیں۔
سینٹرل ریلوے افسران کے مطابق طلبا نے منگل کو صبح 7بجے ریل ٹریک کو بلاک کر دیا۔جس کی وجہ لوکل ٹرینوں کے علاوہ کئی ایکسپریس گاڑیوں کو بھی روکنا پڑا۔مظاہرے کی وجہ سے ماٹونگا اور سی ایس ٹی کے درمیان سبھی چار لائینیں متاثر ہوئین ہیں۔پولیس اور ریلوے افسران طلبا سے بات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مظاہرے میں شامل ایک طلبا نے بتایا کہ "گزشتہ چار سالوں سے کوئی تقرری نہیں ہوئی ہے۔ہم نوکری پانے کیلئے سخت محنت کرتے ہیں۔10سے زیادہ طلبا خودکشی کر چکے ہیں۔ہم ایسے نہیں چلنے دیں گے"۔
ایک دیگر طالب علم نے کہا "جب تک وزیر ریل پیوش گوئل خود آکر ہم سے نہیں ملتے،ہم یہاں سے نہیں ہٹیں گے۔اس سے پہلے بھی ہم کئی مرتبہ ڈی آر ایم (ڈویژنل )ریلوے منیجر ،ممبئی دویژن) سے ریکوئسٹ کر چکے ہیں۔لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا'۔سینٹرل ریلوے کے چیف پی آر او سنیل ادسی نے بتایا،"ممبئی پولیس،جی آر پی اور آر پی ایف کے ساتھ مل کر طلبا سے بات کر رہی ہے۔ریلوے ٹریک کو چالو کروانا ہماری ترجیح ہے"۔طلبا اپنے ہاتھ میں تختیاں لیکر نعرے لگاتے ہوئی جی ایم کوٹہ کے تحت ایک بار میں نمٹارا کرنے کی مانگ کر رہے ہیں۔وہ حکومت سے نوکری کی مانگ کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا