English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایس سی ایس ٹی معاملہ : سرکاری افسروں کی گرفتاری کے لئے پیشگی منظوری لینا ضروری : سپریم کورٹ

share with us

نئی دہلی: 20؍ مارچ 2018(فکروخبر/ذرائع) سپریم کورٹ نے سرکاری ملازم یعنی سرکاری افسروں کے خلاف سخت(Scheduled Castes and the Scheduled Tribes Prevention of Atrocities)قانون کے غلط استعمال پر غور کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ اس قانون کے تحت درج ایسے معاملوں میں فوراً گرفتاری نہیں ہونی چاہیے۔عدالت نے کہا کہ ایس سی ایس ٹی قانون کے تحت درج معاملوں میں کسی بھی سرکاری ملازم کی گرفتاری سے پہلے کم از کم ڈی ایس پی رینک کے افسر کے ذریعے بنیادی تفتیش ضرور کرائی جانی چاہیے۔

جسٹس آدرش گوئل اور جسٹس یو یو للت کی بنچ نے کہا کہ پبلک سروینٹس کے خلاف ایس سی ایس ٹی قانون کے تحت درج معاملوں میں پیشگی ضمانت دینے پر کوئی مکمل پابندی نہیں ہے۔بنچ نے یہ بھی کہا کہ ایس سی ایس ٹی قانون کے تحت درج معاملوں میں کمپیٹنٹ اتھارٹی(Competent authority) کی اجازت کے بعد ہی کسی سرکاری ملازم کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا