English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق میں اغوا کئے گئے ۳۹ ہندوستانیوں کا قتل کیا گیا ،وزیر خارجہ سشما سوراج

share with us

ئی دہلی: 20؍ مارچ 2018(فکروخبر/ذرائع) وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج پارلیمنٹ کو مطلع کیا کہ عراق کے موصل سے اگست 2014 میں اغوا 39 ہندوستانیوں کی موت ہو چکی ہے اور حکومت ان کے باقیات کو لائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 40 واں شخص ہرجیت مسیح خود کو بنگلہ دیشی مسلمان بتا کر وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا ۔سوراج نے راجیہ سبھا میں اپنے بیان میں کہا کہ سبھی باقیات کی ڈی این اے جانچ سے کل اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ ساڑھے تین سال سے لاپتہ 39 ہندوستانیوں کی موت ہو چکی ہے۔ سشما نے معلومات دیتے ہوئے کہا ہم نے پہاڑ کی کھدائی کرنے کے بعد لاشوں کو باہر نکالا۔ جنرل وی کے سنگھ وہاں پر گئے اور ثبوتوں کو ڈھونڈھنے میں محنت کی۔سشما سوراج نے بتایا کہ لاشوں کو کو ڈھونڈھنے کے لئے کافی جد و جہد کی گئی اورڈیپ پینٹریشن رڈار کا استعمال کیا گیا۔ افسوس ہے کہ 39 ہندوستانیوں کو بچایا نہیں جا سکا۔ مرنے والوں میں 31 پنجاب، چار ہماچل پردیش اور باقی بہار اور مغربی بنگال کے تھے۔2014 میں آئی ایس نے عراق کے موصل سے 40 ہندوستانیوں کو اغوا کیا تھا ۔ ان میں سے ہرجیت مسیح وہ واحد شخص تھا جو ہندوستان واپس پہنچ سکا۔ اس وقت ہرجیت نے 39 ہندوستانیوں کی موت کی بات کہی تھی لیکن اس پر یقین نہیں کیا گیا تھا۔ حکومت نے 39 ہندوستانیوں کی موت پر 3 سال تک پردہ ڈالے رکھا۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حکومت نے 39 ہندوتانیوں کی موت کی بات کیوں چھپائی؟ اس سلسلے میں کانگریس کے رہنما پرتاپ باجوہ نے الزام لگایا ہے کہ وزیر خارجہ سشما سوراج نے عراق کے موصل میں ہوئی ہندوستانیوں کی موت پر لوگوں کو گمراہ کیا۔ 40 میں سے 31 افراد پنجاب سے وابستہ ہیں اور غریب خاندنوں سے آتے ہیں۔ متاثرین کے خاندانوں نے کئی بار وزیر خارجہ نے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پہلے سے ہی غریب ہیں اور یہ اپنے لوگوں کی تلاش میں در در بھٹکتے رہے جس کی وجہ سے ان کا کافی خرچہ بھی ہو چکا ہے۔ حکومت کو اب انہیں معاوضہ دیان چاہئے۔مرنے والوں کے باقیات ہندوستان لانے کے لئے وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ عراق جائیں گے، باقیات کو طیارے کے ذریعہ وطن لایا جائے گا۔ یہ طیارہ سب سے پہلے امرتسر جائے گا جہاں پنجاب اور ہماچل پردیش کے لوگوں کے باقیات کو ان کے اہل خانہ کو سپرد کرے گا، اس کے بعد یہ طیارہ پٹنہ اور کولکاتہ جائے گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ لاپتہ ہندوستانیوں کا پتہ لگانے کا کام بہت پیچیدہ تھا لیکن یہ عراقی حکومت، وزیر اعظم نریندر مودی اور حکام کے تعاون سے ممکن ہو سکا ہے۔ انہوں نے اس کے لئے عراقی حکومت، مودی اور جنرل وی کے سنگھ کی ستائش کی۔عراق میں 39 ہندوستانیوں کی موت کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر ردعمل ظاہر کئے جار ہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا