:اور ہر طرح کے
فطرت سے بغاوت کا نتیجہ: جنوبی کوریا میں ہر بچے کی پ ... ہالینڈ کے معروف اداکاردینِ اسلام میں داخل ... کرناٹک حکومت نے مسلمانوں کو او بی سی زمرے میں کیا ... رمضان المبارک میں حفظ قرآن کا آغاز کرنے والوں کے ... ساحلی کرناٹک : اگلے چار دنوں میں گرمی بڑھنے کے امک ... ای وی ایم وی وی پیٹ معاملہ : سپریم کورٹ الیکشن کمیش ... 200 دنوں میں اسرائیل قتل و غارت کے علاوہ غزہ میں کوئ ... کمال مولا مسجد کمپلیکس میں سروے ختم ...

تمل ناڈو: 20؍ مارچ 2018(فکروخبر/ذرائع) ملک میں مجسموں کو توڑے جانے کا سلسلہ رُکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تازہ معاملہ تمل ناڈو کے پڈوکوٹئی میں سامنے آیا ہے۔ یہاں پر نامعلوم لوگوں نے پیریار کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا ہے۔ پولس نے اس سلسلے میں نامعلوم لوگوں کے خلاف کیس درج کر لیا ہے اور جانچ شروع کر دی ہے۔کانگریس کے سربراہ راہل گاندھی نے پیریار کا مجسمہ توڑے جانے کے بعد بی جے پی اور آر ایس ایس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ہے کہ تریپورہ میں آر ایس ایس اور بی جے پی نے لینن کے مجسمہ کو توڑنے کے لیے حوصلہ بڑھانے کے ساتھ اپنے کارکنان کو یہ اشارہ بھی دیا تھا کہ ان لوگوں کے مجسموں کو توڑ دیا جائے جو ان کے نظریات کی مخالفت کرتے ہیں۔ اسی طرح عظیم سماجی مصلح پیریار جو دلتوں کے لیے لڑے تھے، ان کے مجسمہ کو بھی آج تمل ناڈو میں توڑ دیا گیا۔رجنی کانت نے بھی پیریار کے مجسمہ کو توڑے جانے کی سخت تنقید کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں اس واقعہ کی تنقید کرتا ہوں۔ یہ کچھ نہیں محض شرپسندی ہے جو کہ نہیں ہونی چاہیے۔اس سے قبل تمل ناڈو کے ویلور ضلع کے تیروپتور میں مبینہ طور پر پیریار کا مجسمہ توڑے جانے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس کے بعد بی جے پی کی تمل ناڈو یونٹ نے پارٹی کے ایک عہدیدار کو برخاست کر دیا تھا۔پیریار کے مجسمہ کے علاوہ تریپورہ میں لینن کے مجسمہ کو بھی توڑا گیا تھا۔ اس کے علاوہ کولکاتا میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ اور اتر پردیش کے اعظم گڑھ میں امبیڈکر کے مجسمہ کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |