English   /   Kannada   /   Nawayathi

بشارالاسد نے غوطہ میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا، ہیومن رائٹس واچ کا الزام

share with us

جنیوا: 20؍ مارچ 2018(فکروخبر/ذرائع)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی ایک رپورٹ میں شامی صدربشار الاسد پر شدید مہلک اور بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ میزائل اور بم استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جن میں نیپام ، کلسٹر اور کیمیکل بم شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تنظیم نے غوطہ شہر میں عالمی مبصرین تعینات کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔جبکہ دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں الغوطہ الشرقیہ سے 25 ہزار شہری فرار ہو چکے ہیں ،بم باری جاری رہنے کی صورت میں یہ تعداد 2 لاکھ کے قریب ہو جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا