English   /   Kannada   /   Nawayathi

بغیر ڈرائیورگاڑی کا پہلا حادثہ ،خاتون ہلاک

share with us

ابتدائی تحقیق میں حادثے میں خودکار ٹیکسی کی غلطی نظر نہیں آتی، کمپنی نے سروس معطل کرنے کا اعلان کر دیا

 

واشنگٹن: 20؍ مارچ 2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر کی بغیر ڈرائیور کار کو پہلا حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں ایک خاتون ہلاک ہوئی۔حادثے کے بعد کمپنی نے سروس معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیق کے مطابق حادثے میں خودکار ٹیکسی کی غلطی نظر نہیں آتی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ ریاست ایریزونا میں پیش آیا، جہاں سڑک عبور کرنے والی ایک خاتون ٹیکسی کی زد میں آگئی۔پولیس کے مطابق حادثے کے وقت 49 سالہ خاتون اپنی سائیکل کے ہمراہ پیدل سڑک عبور کررہی تھی کہ ٹیکسی کی زد میں آکر زخمی ہوگئی، جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسی۔حادثے کے بعد کمپنی نے فوری طور پر بغیر ڈرائیور والی ٹیکسی سروس کو امریکا اور کینیڈا بھر میں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ،واضح رہے کہ بغیر ڈرائیور کار کا اپنی نوعیت کا یہ پہلا حادثہ ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا