English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل نے فلسطینیوں پرفوٹوگرافی ڈرون اڑانے پر پابندی لگا دی

share with us


ڈرون اڑانے والوں کو دو سے تین سال قید کی سزا ہوگی،خریدوفروخت کرنے والوں کو بھی قیدو جرمانہ ہوگا،اسرائیلی فوج 

مقبوضہ بیت المقدس: 20؍ مارچ 2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں فوٹو گرافی کے مقاصد کیلئے ڈرون طیاروں کو فضا میں اڑانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ غرب اردن میں فوٹو گرافی کیلئے ڈرون کا استعمال اسرائیل کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔غرب ارڈن میں ڈرون اڑانے والے کو گرفتار کرکے جیل میں ڈالا جائے گا۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں فوٹو گرافی ڈرون اڑانے والوں کو دو سے تین سال قید کی سزا ہوگی۔ اس کے علاوہ ان ڈرون کی خریدو فروخت کرنے والوں کو بھی قید اور جرمانے کئے جائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا