English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرپشن کیسزکی تحقیقات کا خوف؟ نیتن یاھو نے بیماری کا ڈرامہ رچا لیا

share with us

پولیس نے تحقیقات روک دیں ،رواں ہفتے کے اختتام تک نیتن یاھو کے خلاف تحقیقات بحال کی جائیں گی

 

مقبوضہ بیت المقدس: 20؍ مارچ 2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی مبینہ کرپشن کے خلاف جاری تحقیقات کی نیتن یاھوکی اچانک خرابی صحت کی بنا پر موخر کردی گئی ہیں۔اخبارٹائمز آف اسرائیل کے مطابق نیتن یاھو کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ان کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات روک دی ہیں۔ توقع ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام تک نیتن یاھو کے خلاف تحقیقات بحال کی جائیں گی۔قبل ازیں نیتن یاھو کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھ اکہ پولیس ان کے خلاف کرپشن کے نئے کیسز کی تحقیقات کی تیاری کررہی ہے۔دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ اس نیوزیراعظم کی اچانک بیماری کے باعث تحقیقات موخر کی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا میں نیتن یاھو کی بیماری کی خبریں آئی ہیں مگر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انہیں کس نوعیت کا مرض لاحق ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو کی صحت اب بہتر ہے تاہم ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔اسرائیلی اخبار کی ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق آئندہ دنوں میں ہونے والی تحقیقات میں نیتن یاھو کی اہلیہ ساراہ یاھو اور ان کے بیٹے یائیرکو بھی شامل تفتیش کیاجاسکتا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا