English   /   Kannada   /   Nawayathi

مفتی حفیظ اللہ قاسمی ناظم تنظیم جمعیۃعلماء مہاراشٹر کا علاقہ ودربھ کا دورہ

share with us


مولانا محمود احمد خان اور مولانا عبد القدیر سر پرست،مولانا محمد مشتاق اشرفی جمعیۃعلماء ضلع امراوتی کے نئے صدر منتخب 

 


امراوتی؍ مہاراشٹر۲۰؍ مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) ہندوستانی مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم جمعیۃعلماء ہند جس کا دائرہ عمل مکمل ہندوستان ہے ،اور ریاست مہاراشٹر کے کم و بیش تیس اضلاع میں اس جماعت کا نظام قائم ہے ،جہاں پر جمعیۃعلماء کے ذمہ داران اور وابستہ افراد مختلف النوع دینی ،ملی ،سماجی خدمات انجام دیتے ہیں اوراسی کے ساتھ جمعیۃ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لئے مفتی حفیظ اللہ قاسمی ناظم تنظیم جمعیۃعلماء مہاراشٹر ریاست کے اضلاع کا دورہ کر کے لوگوں کو جمعیۃعلماء کی تاریخ اورخدمات سے آگاہ کر رہے ہیں اور ان کو اس کے ساتھ منسلک ہونے کی ترغیب دے رہے ہیں ۔اسی سلسلہ میں گزشتہ کل جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے ایک وفد نے مفتی حفیظ اللہ قاسمی ناظم تنظیم جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی سر براہی میں علاقہ ودربھ کے امراوتی ضلع کا دورہ کیا ،اور شہر امراوتی کی مرکز والی مسجد ،صابن پورہ ،امراوتی میں ایک میٹنگ حافظ شیخ خلیل اللہ صحافی صدر جمعیۃعلماء بلڈانہ و نائب ناظم تنظیم جمعیۃعلماء امراوتی ڈویژن کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔جس میں بڑی تعداد میں علماء کرام و ائمہ عظام نے شرکت کی اورجمعیۃعلماء ضلع امراوتی کے لئے نئے صدر کا انتخاب عمل میں آیا ۔
واضح رہے کہ سال گزشتہ جمعیۃعلماء ہند کی ابتدائی ممبر سازی کے بعد دستورکی روشنی میں جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے آبزرور مولانا اشتیاق احمد قاسمی نائب صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر،حافظ مسعود احمد حسامی نائب صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر،مفتی حفیظ اللہ قاسمی ناظم تنظیم جمعیۃعلماء مہاراشٹر ،مولانا زبیر احمد قاسمی صدر جمعیۃعلماء پوئی ،ممبئی کی موجودگی میں انتخاب عمل میں آیا تھا ،جس میں صدارت کے لئے باتفاق رائے حافظ محمد سلیمان منصوری منتخب کئے گئے تھے ،لیکن حافظ محمد سلیمان منصوری نے اپنی علالت اور دیگر مشغولی کی وجہ سے گزشتہ ماہ صدارت کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔جس کے بعد ریاست کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی کی ہدایت پر ایک وفد وہاں پہونچا،اور ضلعی ذمہ داروں سے تبادلہ خیال کے بعد خالی اسامی کو پر کرنے کے لئے ممبران کی موجودگی میں ایک میٹنگ لی گئی ،جس میں تمام ممبران کی اتفاق رائے سے شہر امراوتی کے مشہور و معروف عالم دین حضرت مولانا محمود احمد خان صاحب اور مولانا عبد القدیر صاحب کو سرپرست ،اورمولانا محمدمشتاق اشرفی صاحب کو صدر منتخب کیا گیا ۔ اور موجودہ علماء کرام وممبران کو ان کے ساتھ مل جل کر جماعت کے کام میں بھر پور تعاون کی درخواست کی گئی۔آخر میں مولانا محمود احمد خان صاحب کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا ۔
وفدمیں مفتی حفیظ اللہ صاحب قاسمی ناظم تنظیم جمعیۃعلماء مہاراشٹر،مولانا معراج الحق قاسمی آرگنائزر جمعیۃعلماء مہاراشٹر ،حافظ شیخ خلیل اللہ نائب ناظم تنظیم جمعیۃعلماء امراوتی ڈویژن وغیرہ شامل تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا