English   /   Kannada   /   Nawayathi

مکتب جامعہ اسلامیہ چوک بازار بھٹکل کا شاندار سالانہ ثقافتی پروگرام 

share with us

دینی تعلیم اکا مقصد پیسہ کما نا نہیں ہے ،مقدر میں جتنا رزق ہے وہ مل کر ہی رہیگا مہتمم جامعہ اسلامیہ مو لا نا مقبو ال احمد ندوی 

 


بھٹکل۔19/مارچ۔2018(فکرو خبر نیوز) عموما سال کے اواخر میں اسکولوں اور مدارس کے سالانہ ثقافتی پروگرامات کا انعقاد ہو تا ہے ، جس کے ذریعہ طلباء کی صلا حیتیوں میں نکھار پیدا کر تے ہو ئے مستقبل میں ان کو قوم و ملک اور دین و اسلام کی خدمت کے لئے تیار کیا جا تا ہے ،جامعہ اسلامیہ بھٹکل نے بھی روز اول سے اس بات کی کوشش کی کہ طلباء کے اندر مو جود خوابیدہ صلا حیتیوں میں نکھار پیدا کیا جا ئے ،حالات کے تقاضوں اور زمانہ کے چیلنجوں کا مقابلہ کر نے کے لئے شروع ہی سے ان کی تربیت کی جائے ،تاکہ وہ مسقتبل میں وہ اپنے دعوتی فریضہ کو خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے سکے ،اسی بنا پر جامعہ کے مکاتب میں طلباء پر محنت کر تے ہو ئے مختلف پلیٹ فارم کے ذریعہ ان کی صلا حیتیوں کو اجا گر تے ہو ئے ان کے اندر خود اعتمادی پیدا کر نے کی کوشش کی جاتی ہے ،جس کے لئے مکاتب کے سالانہ ثقافتی پروگراموں کا بڑے اہتمام کے ساتھ انعقاد کیا جا تا ہے ،

 

  اسی مناسبت سے کل بروز اتوار بعد نماز عشاء جامع مسجد بھٹکل کے احاطہ میں مکتب جامعہ اسلامیہ چو ک بازار بھٹکل کا سالانہ ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیا ،جس میں طلباء نے مختلف زبانوں میں شاندار تقریریں ،مختلف طرح کی نظمیں مختلف انداز اور لہجہ کے ساتھ پیش کیں، ساتھ ہی ساتھ طلباء نے کئی سارے اہم اور بہترین عنوانات کے تحت مو جودہ حالات میں پیش آمدہ مسا ئل کو بیان کرتے ہو ئے شریعت کی روشنی میں اس کا حل بھی بیان کیا ،اس کے علاوہ طلباء کے مابین گروپ وائس بیت بازی اور مناقشہ کا بھی ایک خوبسورت پروگرام ہوا ، جس کی سامعین نے سراہنا کی ،ساتھ ہی ساتھ قاری عبد الباسط کے لب ولہجہ میں مجموعی قرات مظاہرہ کے ساتھ ساتھ قرأتِ قرآن کا ایک انوکھا اور مختصر مقابلہ بھی ہوا ،جس میں طلباء نے اپنی بہترین کا کر دگی مظاہرہ کر تے ہو ئے سامعین سے خوب داد وصول کیں ،دلچسب بات یہ رہی کہ پروگرام کے شروع سے اخیر تک نظامت کے فرائض بھی طلباء نے ہی انجام دئے ۔
اس موقع پر مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مو لا نا مقبول احم کو بٹے ندوی نے اپنے خطاب میں نئی نسلوں کو ایمان پر بحال رکھنے اور اپنی اولاد کی تربیت ے تعلق سے فکر کر نے پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ مبارک ہے وہ والدین جنھوں نے اپنی اولاد کو دینی تعلیم کے حصول کے لئے وقف کر کے اپنے لئے ذخیرہ آخرت بنا یا ،مہتمم جامعہ نے کہا کہ اگر کسی گھرا نے کا ، خاندان کا ایک فرد دینی تعلیم سے بہرہ ور ہو تا ہے ، اور اس کے پیچھے ہم اپنی کوششوں کو اور محنتوں کو صرف کر تے ہیں تو گو یا ہم اس کے ذریعہ اپنی لئے ذخیرہ آخرت بنا رہے ہیں ،مہتم جامعہ نے لو گوں کی غلط فہمیوں کا زالہ کر تے ہو ئے کہا کہ دینی تعلیم اکا مقصد پیسہ کما نا نہیں ہے ،رزق تو جو مقدر میں ہے وہ مل کر ہی رہیگا ،مگر دینی تعلیم کا مقصد یہ ہے کہ وہ مستقبل میں دنیا کے جس کو نے میں جائے ،جس ماحول میں جائے وہ اپنے دعوتی فریضہ کو انجام دیتے ہو ئے دین و اسلام کی صحیح ترجمانی کر سکے ،اور جو اس کو اپنا مشن بنا تا ہے اور اس میدان میں جو اتر تا ہے اللہ اس کو ضا ئع نہیں کر تا ،جو اللہ کے دین کی خدمت کر تا ہے اس کے لئے آخرت میں تو بڑے بڑے وعدے ہیں ، ساتھ ہی ساتھ اللہ اس کو دنیا میں بھی سر کروئی اور سرفرازی عطا کر تا ہے ،جس کی جیتی جاگتی مثال ہم نے سابق مہتمم جامعہ و خطیب جامع مجد بھٹکل مو لا انا عبد الباری ندوی رحمہ اللہ کی شکل میں دیکھی ہے ،جنھوں نے اپنی پوری زندگی دین کی خدمت کے لئے وقف کی تو اللہ نے دنیا ہی میں وہ مقام وعزت کیا جو بہت کم لو گوں کو نصیب ہو تا ہے ، پھر لو گوں نے جس عزت کے ساتھ ان کو رخصت کیا وہ قابل رشک ہے ،اس کے علاوہ بھی مہتمم جامعہ نے دیگر واقعات کے حوالے سے دین کی خدمت کی فضیلت اور اللہ کی طرف سے اس پر دئے جانے والے انعامات کا تذکرہ کر تے ہو ئے اپنے نو نہالوں کو دینی تعلیم سے بہرہ ور کر نے کی ترغیب دی ،اخیر میں دعائیہ کلمات پر جلسہ اختتام پذیر ہوا ،

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا