English   /   Kannada   /   Nawayathi

پولیس تھا نہ میں شکایت درج کرانے پہنچے شخص پر حملہ 

share with us

بھٹکل۔19/مارچ۔2018(فکرو خبر نیوز) معمولی سی بات کو لے کر پیش آئے جھگڑے کے بعد پولیس تھا نہ میں شکایت درج کرانے پہنچے شخص پر پولیس تھا نہ میں دو لوگوں کی جانب سے حملہ کئے جانے کی خبر مو صول ہو ئی ہے ، حملہ آوروں کی شنا خت بلال کھنڈ گلمی کے سلمان پٹھان (25) اور عبد المحسن (28) کے طور پر کر لی گئی ہے ،جب کہ متاثرہ شخص کا نام شبیر احمد بتا یا گیا ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ بد معاشوں کی جانب سے اس کے رشتہ دار خاتون پر حملہ کئے جانے پر شکایت درج کرانے شبیر احمد دیہی پولیس تھا نہ پہنچا ہی تھا کہ اس دوران سلمان اور عبد المحسن نے پتھروں کے ذریعہ اس کے سر پر حملہ کیا ،زخمی شبیر کو بھٹکل سر کاری اسپتال میں ابتدائی امداد فراہم کر نے کے بعد کنداپور منتقل کیا گیا ہے ،ریحانہ شیخ نے یہ شکایت دیہی پولیس تھا نہ میں درج کرا ئی ہے ،معاملہ کی تحقیقات جا ری ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا