English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل اہم شا ہراہ رنگین کٹے کے قریب پرانی بائیک سے بھڑ کی آگ  فائیر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو 

share with us

بھٹکل۔19/مارچ۔2018 (فکرو خبر نیوز) آج شام 5: 30 بجے اہم شاہراہ 66 رنگین کٹے کے قریب واقع ہو ٹل فور سیزن کے باہر چانک ایک پرانی بائیک سے آگ لگنے سے کچھ دیر کے لئے افر اتفری اور انتشار کا ما حول پیدا ہو گیا ، لیکن فائیر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پا نے کے نتیجہ میں حالات جلد معمول پر آگئے ،

   بتا یا جا تا ہے کہ اگیل نامی شخص اپنی بائیک ہو ٹل کے باہر پارک کر کے اپنے کام سے اندر گیا ہوا تھا کہ واپسی پر جب اس نے بائیک کو استا رٹ کر نا چاہی تو بائیک اسٹارٹ ہو نے کے بجائے انجن سے آگ کے شعلے اٹھتے دکھا ئی دئے ، خطرہ کو بھانپتے ہو ئے اگیل فورا بائیک سے اتر گیا تو چند ہی لمحوں میں آگ نے پوری بائیک کو اپنی لپٹ میں لیتے ہو ئے جلا کر خا کستر کر دیا تھا ، ،قریب تھا کی آگ بڑھتے ہو ئے اور جگہ پہنچ جا ئے ، مگر فائیر بریگیڈ کی بر وقت پہنچنے سے فوری آگ پر قابو پانے سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا