English   /   Kannada   /   Nawayathi

چھاپہ مارکارروائی کے دوران پولس اہلکار پر حملہ کے معاملہ بی جے پی یوا مورچہ لیڈر کی گرفتاری 

share with us

بنگلور:19؍مارچ2018(فکروخبرنیوز) جوے کے اڈہ پر پولس کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولس کا تعاون کرنے کے بجائے مبینہ طور غنڈہ گردی پر اتر آئے بی جے پی کے یووا مورچہ نائب صدر کی گرفتاری عمل میں آئی ہے پولس کا کہنا ہے کہ نشہ میں دھت بی جے پی کے لیڈر نے پولس پر دن دہاڑے حملہ کر دیا ، گرفتار بی جے پی کارکن کی شناخت سندیپ مقیم ورتھور کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، جو کہ بی جے پی ایم ایل اے اروند لمباولی کے قریبی ساتھیوں میں سے ہے ، اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد بی جے پی لیڈر آر اشوک کا کہنا ہے کہ اس کی اس شرمناک حرکت کے باعث اسے پارٹی سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ،خیال رہے کہ اتوار کے روز مصدقہ اطلاعات کی بناء پرپولس نے سداپور کے قریب ایک جوے کے اڈہ پر چھاپہ مارکارروائی انجام دی اسی دوران نشہ میں دھت بی جے پی یووا مورچہ لیڈر اور اس کے ساتھیوں نے اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے دن دہاڑے پولس پر حملہ کر دیا ،پولس پر حملہ کے الزام میں اب تک چار افراد کو گرفتار کیا جا چکاہے ،جبکہ بقیہ فرار ملزمین کی تلاش جاری ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا