English   /   Kannada   /   Nawayathi

20 مارچ کو راہل گاندھی کریں گے منگلور کا دورہ 

share with us

متعدد مندروں سمیت الال درگاہ پر بھی حاضری متوقع 

منگلور 19؍ مارچ 2018(فکروخبرنیوز) کانگریس صدر راہل گاندھی کل بروز منگل کو منگلور کا دورہ کرنے والے ہیں۔ صبح گیارہ بج کر تیس منٹ پر وہ منگلور ہوائی اڈے پہنچیں گے جہاں سے وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر کاپو کے لیے روانہ ہوں گے جہاں راجیو گاندھی پولیٹیکل انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کریں گے۔ اس بات کی اطلاع ضلع انچارج منسٹر رامناتھ رائے دی ۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی پڈوبدری، ملکی اور سورتکل میں روڈ شو کے بعد وہ جیوتی سرکل پہنچیں گے ، وہاں سے ہوتے ہوئے نہرو میدان میں شام چھ بجے منعقد ہونے والے عوامی جلسہ میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق راہل گاندھی کدرولی شری گوکرناتھا مندر کے ساتھ ساتھ الال درگاہ بھی حاضری دیں گے۔ 21مارچ بدھ کے روز وہ جنوبی کنیرا اور ضلع اڈپی کے بلاک کانگریس کے لیڈران کو خطاب کریں گے۔ جہاں سے وہ صبح گیارہ بجے شرنگیری شاردھا شرین جائیں گے ۔ اس کے بعد راہل گاندھی راجیو گاندھی سنسکرت یونیورسٹی کے طلباء سے خطاب کرنیکے بعد نئے کانگریس بلاک دفتر کا بھی افتتاح کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا