English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندستانی وہاٹس ایپ یوزرس کو نشانہ بنا رہے ہیں چائنیز ہیکرز،آرمی نے جاری کیا الرٹ

share with us

نئی دہلی 19؍ مارچ 2018(فکروخبر /ذرائع)  وہاٹس ایپ یوزرس کیلئے ایک بری خبر ہے۔ہندستانی آرمی نے وہاٹس ایپ کو لیکر ایک الرٹ جاری کیا ہے۔انڈین آرمی کا کہنا ہیکہ چین کے ہیکرز وہاٹس ایپ کے ذریعے ہندستانیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ایڈشنل ڈائروکٹریٹ آف پبلک انٹر فیس کا کہنا ہیکہ چین کے ہیکرس ڈجیٹل ورلڈ میں داخل ہو رہے ہیں۔ہیکنگ زوروں پر ہے۔اپنے میڈیا کو ہمیشہ چیک کرتے رہیں۔آرمی نے وہاٹس ایپ یوزرس کو الرٹ رہنے کی صلاح دیتے ہوئے کہاکہ (+86سے شروع ہونے والا کوئی بھی نمبر اگر کسی گروپ کو جوائن کرنے کی اجازت طلب کرتا ہے تو اسے لیکر الرٹ رہیں۔اسے لیکر ہندستانی آرمی نے اتوار کو ویک ویڈیو ریلیز کیا ہے۔اس وڈیو میں کہاگیا ہیکہ چین کے ہیکرز وہاٹس ایپ کےذریعے ہندستانی یوزرس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ویڈیو میں وہاٹس ایپ کو احتیاط سے استعمال کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔بتادیں کہ اس سے پہلے ہندستانی آرمی نے ایل اے سی (لائن آف ایکچوئل کنٹرول)پر تعینات فوجیوں کو وہاٹس ایپ جیسے ایپلیکیشن کا استعمال کرنے کو لیکر انتباہ جاری کیا تھا۔ہندستانی آرمی کا کہنا ہیکہ وہاٹس ایپ گروپ کے ذریعے ہیکنگ کو انجام دیا جارہا ہے۔وہاٹس ایپ گروپ ہیکنگ کا نیا ہتھیار(+86)سے شروع ہونے والے چائنیز نمبر وہاٹس ایپ گروپ کو نشانہ بنا رہے ہیں اور آپ کے ڈاٹا کو چرا رہے ہیں۔آرمی نے ملسل اپنے وہاٹس ایپ گروپ کو چیک کرنے کی صلاح دی ہے اور کہا ہیکہ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ گروپ میں کوئی بھی +86سے شروع ہونے والا ان نان نمبر نہ ہو۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا