English   /   Kannada   /   Nawayathi

عدم اعتماد کی تحریک کی تجویز پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ، 1 منٹ میں ہی کارروائی ملتوی

share with us

 

نئی دہلی 19؍ مارچ 2018(فکروخبر /ذرائع)  نریندر مودی کی حکومت کے خلاف وائی ایس آر کانگریس اور تیلگو دیشم پارٹی آج پیر کو لوک سبھا میں اپنی عدم اعتماد کی تحریک کی تجویز پیش کرنے کے لئے پرزور کوشش کرتی نظر آئیں۔ حالانکہ پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہوتے ہی کئی اپوزیشن لیڈران ویل میں جا کر ہنگامہ کرنے لگے جس کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی شروع ہونے کے ایک منٹ بعد دوپہر 12 بجے تک جبکہ راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔اس عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت میں جہاں کئی پارٹیاں متحد ہوتی نظر آ رہی ہیں وہیں پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے کہا "ہم مکمل طور پر پر اعتماد ہیں۔ ہم ایوان میں اکثریت رکھتے ہیں اور ہم کسی بھی عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔لوک سبھا کی کارروائی دوبارہ شروع ہونے پر بھی اپوزیشن پارٹیوں کا ہنگامہ بدستور جاری رہا جس کے مدنظر لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے منٹ بھر میں ہی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی۔ ایسی صورت میں ٹی ڈی پی اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو اب دوبارہ عدم اعتماد کی تحریک کی تجویز پر بحث کے لئے نوٹس دینا ہو گا۔ کیونکہ یہ تجویز محض ایک دن کے لئے ہی ہوتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا