English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی خواتین کی غیر ملکی سے شادی کے لئے شرائط مقرر

share with us

الخرمہ:19؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) وزارت داخلہ نے سعودی خواتین کی غیر ملکی سے شادی کے لئے شرائط میں مزید اضافہ کردیا۔ عکاظ اخبار نے وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پہلے سے موجود شرائط کے علاوہ عمر کی حداضافی شرط کے طور پر نافذ کی گئی ہے۔ جس کے مطابق وہ سعودی خاتون جو غیر ملکی سے شادی کرنے کی خواہش مند ہے اسکی عمر 50برس سے زائد نہ ہو۔ دوسری شرط میں کہا گیا ہے کہ دولہا اور دلہن کی عمروں میں 15برس سے زائد کا فرق نہ ہو۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزارت داخلہ کی جانب سے عمر کی حد کا تعین نہیں کیا گیا تھا تاہم خاتون کیلئے کم از کم عمر 25برس مقرر تھی جبکہ خونی رشتوں کیلئے عمر کی حد مقرر نہیں تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا