English   /   Kannada   /   Nawayathi

قرضوں کی عدم ادائیگی پردنیا کی امیر ترین شخصیت سعودی عرب پتی معن الصانع کی جائیداد کی نیلامی

share with us

جدہ :19؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)  معروف سعودی ارب پتی تاجر کی املاک کی نیلامی الخبر میں آج سے شروع ہوگی۔ اتقان گروپ آف کمپنی کے بیان کے مطابق نیلامی 5دن تک جاری رہے گی جو الخبر میں دہران روڈ پر سعد کنٹرکشن کمپنی کے ہیڈ آفس میں کی جائیگی۔نیلامی میں کمپنی کے زیر استعمال رہنے والی 900گاڑیاں اور دیگرہیوی مشینریز شامل ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیلامی دن میں 2 وقت ہوگی جن میں صبح 9 سے دوپہر12بجے تک اور پھر 2بجے سے نماز مغرب تک جاری رہیگی۔ واضح رہے کہ معروف ارب پتی معن الصانع کو امریکی میگزین فوربس نے 2007ءمیں اسے دنیا کی 100امیر ترین شخصیات میں سے ایک قرار دیا تھا۔ معن الصانع کو گزشتہ برس اکتوبر میں قرضوں کی عدم ادائیگی پر گرفتار کیا گیا تھا جس پر16ارب ریال واجب الادا ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا