English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی سے اتحاد کے سبب مسلمان تلگودیشم سے خوش نہیں تھے : چندرابابونائیڈو

share with us

حیدرآباد 19؍ مارچ 2018(فکروخبر /ذرائع)  آندھراپردیش سے مرکزی بجٹ میں ناانصافی اور ریاست کو خصوصی درجہ دینے میں ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی زیرقیادت مرکز کی این ڈی اے حکومت سے علاحدگی اختیار کرنے والی اے پی کی حکمران جماعت تیلگودیشم کے سربراہ و ریاست کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے دعوی کیا کہ ریاست کے مسلمانوں نے ہمیشہ تلگودیشم کی حمایت کی ہے تاہم بی جے پی سے اتحاد کے سبب مسلمان تلگودیشم سے خوش نہیں تھے ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت مسلمانوں کی بہبود کے لئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے تلگودیشم پارٹی کے اقلیتی شعبہ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مسلمانوں کے ریزوریشن کے لئے دہلی میں احتجاج کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا146146ہم نے خود کو این ڈی اے کا رکن سمجھا اور یہ امید کی کہ بی جے پی ، ریاست سے انصاف کرے گی تاہم کچھ بھی نہیں ہوا۔ ہم نے چار سال تک انتظار کیا لیکن کچھ بھی نہیں کیا گیا اور یہاں تک کہ بجٹ میں بھی ریاست سے انصاف نہیں کیا گیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست کی اصل اپوزیشن وائی ایس آرکانگریس پارٹی نے طلاق ثلاثہ کے قانون پر ردعمل ظاہر کیا نہ کہ تلگودیشم نے۔ انہوں نے کہا146146طلاق ثلاثہ کے قانون کی مخالفت کرنے والا میں پہلا شخص تھا145145۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی انہیں دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ چندرابابونائیڈو نے ریاست سے ناانصافی کے لئے بی جے پی زیرقیادت مرکز کی این ڈی اے حکومت کو مورد الزام ٹہرایا۔ انہوں نے کہاکہ اے پی کو خصوصی درجہ کا مسئلہ قومی بن گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کے مفادات کے لئے ہی گزشتہ عام انتخابات میں تلگودیشم پارٹی نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا تھا۔ تلگودیشم کا یہ ماننا تھا کہ این ڈی اے حکومت، ریاست کی تقسیم کے موقع پر کئے گئے وعدوں کو پوراکرے گی تاہم مرکز نے ریاست سے شدید ناانصافی کی ہے۔ بی جے پی ، ریاست کی اصل اپوزیشن وائی ایس آرکانگریس کے ساتھ مل کر سازش رچ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست سے ہورہی ناانصافی پر ہی تلگودیشم پارٹی ، این ڈی اے سے علاحدہ ہوگئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ متحدہ آندھراپردیش کے تقسیم کی بل کی مخالفت کرنے والی تلگودیشم پہلی پارٹی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وائی ایس آرکانگریس کے ارکان پارلیمنٹ موقع پرست سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وائی ایس آرکانگریس کے ارکان پارلیمنٹ خفیہ ایجنڈہ رکھتے تھے اور اب وہ ملی بھگت کی سیاست کر رہے ہیں۔ خود کے مفادات کے لئے اس پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ ریاست کے مستقبل کا سودا کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا