English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈنمارک میں ترک سفارتخانہ پر نامعلوم افراد کا حملہ ،حملہ آوروں کی تلاش جاری

share with us

ڈنمارک:19؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) ڈنمارک میں ترک سفارت خانے پر آتش گیر مادہ پھیکنے والے دو مبینہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ ڈینش پولیس کے افسر ہینرک مول کے مطابق اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم کوپن ہیگن میں قائم اس عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے پیش آیا۔ مول نے مزید بتایا کہ پولیس اس واقعے کی چشم دید گواہ ہے اور اس نے دو افراد کو جائے وقوعہ سے فرار ہوتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا