English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس سے تعلقات پریوکرائنی وزیر خارجہ کا سابق جرمن چانسلر پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

share with us

کیو:19؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) یوکرائن کے وزیر خارجہ پاؤلو کلمکن نے سابق جرمن چانسلر گیرہارڈ شروئڈر پر پابندیاں عائد کرنے کی بات کی ہے۔ بلڈ اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کلمکن نے کہا کہ شروئڈر دنیا بھر میں روس کے ایک اہم لابسٹ یا تشہیر کرنے والی شخصیت ہیں۔ ان کے بقول صرف روسی حکومت یا ریاستی اداروں پر ہی نہیں بلکہ ان افراد پر بھی پابندیاں لگائی جانی چاہیں جو بیرون ملک روسی منصوبوں پر کام کرتے ہیں۔گیرہارڈ شروئڈر 2005ء سے نارتھ اسٹریم نامی کمپنی سے منسلک ہیں۔ یہ کمپنی بحر بالٹک سے روسی گیس کی جرمنی کو ترسیل کے ایک منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا