English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیجریوال کے معافی مانگنے کا سلسلہ جاری،اب نتن گڈکری سے کیا معذرت کا اظہار

share with us

نئی دہلی 19؍ مارچ 2018(فکروخبر /ذرائع) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے معافی مانگنے کا سلسلہ جاری ہے۔اکالی د ل کے چیف سکریٹری بکر م سنگھ مجیٹھیا کے بعد کیجریوال نے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے معافی مانگتے ہوئے کورٹ کیس ختم کرنے کی گزارش کی ہے۔عام آدمی پارٹی کے سربراہ کی ذمہ داری بھی نبھا رہے اروند کیجریوال نے نتن گڈکری کو ایک خط لکھ کر ان کے خلاف لگائے گئے بے بنیادالزامات کیلئے معذرت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ "میری آپ سے کوئی ذاتی رنجش نہیں ہے۔میں اس کیلئے معذرت چاہتا ہوں۔اس معاملے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کورٹ کیس کو ختم کریں"۔
کیجریوال نے نتن گڈکری پر بھی بد عنوانی کا الزام لگایا تھا اور ہتک عزت کے معاملے کا سامنا کر رہے تھے۔اس کے علاوہ انہوں نے کانگریس لیڈر کپل سبل سے بھی معافی مانگی ہے۔
دہلی سی ایم اروند کیجریوال اپنے اوپر چل رہے ہتک عزت کے مقدموں کو ختم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔اس کیلئے کیجریوال تمام متعلقہ لیڈران سے باری باری بات کریں گے۔انہوں نے ہتک عزت کے معاملے میں اکالی دل کے لیڈر بکرم سنگھ مجیٹھیا سے تحریری طور پر معافی بھی مانگ لی ہے۔مانا جارہا ہیکہ اب اروند کیجریوال جلد ہی وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے بھی بات کریں گے۔
واضح ہو کہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی، ٹرانسپورٹ وزیر نتن گڈکری ،مرکزی وزیر جے رام رمیش سمیت کئی لیڈروں نے اروند کیجریوال کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔دہلی حکومت اور سی ایم کے قریبی ذرائع کے مطابق ہتک عزت معاملوں کی سماعت کی وجہ سے عدالت کیجریوال کو گھنٹوں کا وقت برباد کرنا پر رہا ہے۔جس کا اثر انتظامیہ کے کام کاج پر پڑ رہاہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا