English   /   Kannada   /   Nawayathi

کسی قیمت پر ایٹمی ہتھیار ختم نہیں کریں گے، روس کا اعلان

share with us


ماسکو:19؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)  امریکا اور یورپ سے کشیدگی کے بعد روس نے ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی کے عالمی معاہدے پر دستخط نہ کرنے کا اعلان کردیا۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ عالمی سلامتی اور استحکام کیلیے جوہری ہتھیار لازمی ہیں۔

  ماسکو میں ٹی وی اور ریڈیو کو انٹرویو میں سرگئی لاروف کا کہنا تھاکہ امریکا، برطانیہ، فرانس اور دیگر یورپی ممالک کے ایٹمی ہتھیار استعمال کے لیے تیار ہیں یہ کھلی جارحیت ہے۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس تو کیا کوئی اور ایٹمی طاقت بھی جوہری ہتھیار کبھی ترک نہیں کرے گی۔ لاروف نے کہاکہ ایٹمی ہتھیار ہی عالمی امن و سلامتی کی ضمانت ہیں۔ روس کسی بھی قیمت پر ایٹمی ہتھیار ختم نہیں کرے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا