English   /   Kannada   /   Nawayathi

دوران پرواز امریکی صدر کی بیٹی کے ہیلی کاپٹر کا انجن فیل

share with us


واشنگٹن:19؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کے ہیلی کاپٹر کا انجن دوران پرواز فیل ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایوانکاٹرمپ شوہر کے ہمراہ واشنگٹن سے نیویارک جانے کے لیےدو انجن والے ہیلی کاپٹر میں سوار تھیں کہ پرواز کے دوران اچانک ہیلی کاپٹر کا ایک انجن فیل ہوگیا جس پر پائلٹ نے فوری طور پر واپس جانے کا فیصلہ کیا اور ہیلی کاپٹر کا رخ موڑ کر اسے بحفاظت واشنگٹن کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرادیا۔

  رپورٹس میں بتایا گیا کہ دوسرے ہیلی کاپٹر کی عدم دستیابی پر جوڑے کو کمرشل فلائٹ سے نیویارک روانہ کیا گیا۔انجن فیل ہونے کے واقعے پر ٹوئٹر پر زبردست بحث چھڑ گئی،ایک صارف نے لکھا کہ کیاہمارا ٹیکس ایوانکا کی ہیلی کاپٹرز کی پروازوں کے لیے استعمال ہوتا ہے؟جس پر ایک خاتون نے کمنٹ دیا کہ میری فیملی کو میڈیکل بلز ادا کرنے پرشدید دشواری کا سامنا رہتا ہے لیکن ہمارے ہی ادا کیے گئے ٹیکس سے صدر کی بیٹی ہیلی کاپٹرز استعمال کررہی ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا