English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترک افواج نے شامی علاقہ عفرین کو دہشت گردوں سے کیا پاک ،عفرین میں امداد کا سلسلہ جاری رکھنے کا بھی کیا اعلان

share with us

انقرہ:19؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) ترکی کے نائب وزیر اعظم بکر بوزداع نے کہا ہے کہ شام کے علاقے عفرین سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔بکر بوزداع نے ترک مسلح افواج اور آزاد شامی فوج کے عفرین کے مرکز کا کنٹرول سنبھالنے سے متعلق اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ابھی ہمارا کام مکمل نہیں ہوا ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے لیکن یہ کہنا ممکن ہے کہ عفرین سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

 

عفرین کے عوام پر دہشت گردوں کے ظلم و جبر کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ اب عفرین کے عوام آزاد، محفوظ، امن اور استحکام کے ماحول میں زندگی گزاریں گے۔بوزداع نے کہاکہ دہشت گردی کوریڈور یا دہشت گرد حکومت کے قیام کا منصوبہ خاک میں مل چکا ہے۔ عفرین کا کنٹرول سنبھالنے سے دہشت گرد تنظیموں PKK/KCK/PYD/YPG اور داعش، ان دہشت گرد تنظیموں کو چاہنے والوں اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والوں، ان تنظیموں کی مدد سے علاقے میں نئے منصوبوں کے پیچھے بھاگنے والوں کو ایک دفعہ پھر ہزیمت کا سامنا ہوا ہے۔صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے بھی اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ترک مسلح افواج نے ایک دفعہ پھر اپنی طاقت اور اصالت کو ثابت کر دیا ہے۔ دہشتگرد تنظیموں اور پوری دنیا کو جو پیغام دیا گیا ہے وہ واضح اور دو ٹوک ہے اور وہ پیغام یہ ہے کہ ترکی اعتماد، استحکام اور انصاف کے راستے پر نہایت عزم کے ساتھ چلنا جاری رکھے گا۔18 مارچ فتح چناق قلعے کی روح 103 سال کے بعد بھی پورے وقار کے ساتھ زندہ ہے۔ابراہیم قالن کا کہنا ہے کہ ترکی شامی علاقے عفرین کو انسانی امداد فراہم کرنے کے سلسلے کو جاری رکھے گا۔قالن نے برطانوی ٹیلی ویژن چینل اسکائی نیوز سے انٹرویو میں عفرین کی تازہ صورتحال پر اپنے جائزے پیش کیے۔انہوں نے اس بات پر ایک بار پھر زور دیا کہ ترک مسلح افواج کے عفرین میں آپریشن کے دوران کسی بھی شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ عفرین میں اب استحکام کا ماحول قائم کیے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے تو ترک فوجی دستے عفرین عوام کے مکمل طور پر تحفظ میں ہونے کا مشاہدہ کرنے کے بعد علاقے سے انخلاء کر دیں گے۔اسد انتظامیہ کے اس علاقے پر قبضہ جمانے کی کوشش کرنے کے دعووں پر جواب دینے والے ترجمان نے بتایا کہ "ہم نہیں سوچتے کہ موجودہ حالات میں ملکی انتظامیہ اس مقام پرقبضہ کرنے کی کوشش کرے گی ، ہم یہاں پر شہریوں کے نہ صرف پی وائے ڈی/ وائے پی جی کے دہشت گردوں سے بلکہ اسد قوتوں کے حملوں سے بھی حفاظت میں ہونے کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا