English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور ائیر پورٹ پر کسٹم افسران کی بڑی کامیابی  1.22کرو ڑ روپئے کی مالیت کا سونا ضبط

share with us

منگلورو ائیر پورٹ پر کسٹم افسران کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی 

 


منگلورو۔18/مارچ۔2018(فکرو خبر نیوز) منگلورو انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر آج کسٹم افسران کو ایک بہت بڑی اور ریکارڈ توڑ کامیابی ملی ہے ،جہاں جیٹ ائیر ویس کے سیکور یٹی اسٹاف کی مدد سے کسٹم افسران سونے کی چار سلاخیں بر آمد کر نے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس کو جیٹ ائیر ویس طیارہ کے بیت الخلاء میں چھپا کر اسمگل کیا جا رہا تھا ،جو فلائیٹ منگلورو میں لینڈنگ کے بعد ممبئی کے لئے پرواز ہو نے والی تھی ،بتا یا اج تا ہے کہ جیٹ ائیر ویس طیارہ 9W 531 دبئی سے اڑان بھر نے کے بعد منگلورو لینڈ ہوا ، جہاں سے وہ ممبئی کے لئے اڑان بھر نے وا لا تھا ،کسٹم افسران کو مصدقہ ذرائع سے اس کی اطلاع تھی کہ مذکورہ فلائٹ پر سونا اسمگل کیا جا رہا ہے ،جس کی بنا منگلوورو ائیر پورٹ پر جیسے ہی یہ فلایٹ لینڈ ہو ئی کسٹم افسران نے فلائیٹ کی چھان بین کی تو اس دوران طیارہ کے بیت الخلاء سے ایک ایک کلو کی چار سونے کی سلاخین بر آمد ہو ئی ، جس کو ممبئی کے لئے اسمگل کیا جا رہا تھا ،یہ سونے کس کے ذریعہ یہاں چھپا یا گیا تھا ؟ اور کس کے ذریعہ اسمگل کیا جا رہا تھا ؟ تاہم اس تعلق سے کو ئی تفصیل منظر عام نہیں آئی ہے ، اس تعلق سے تحیقیقات جا ری ہے ،اس کے علاوہ اسی فلا ئیٹ کے ایک مسافر کے پاس سے سونے کے دو بسکٹ بھی بر آمد ہو ئے ہیں ،جس کو وہ اپنے سرین میں چھپائے اسمگل کر نے کی کوشش کر رہا تھا ،اس اعتبار سے ضبط کئے جانے والے سونے کی مالیت کی قیمت اندازا 1.22کرو ڑ تک بتا ئی گئی ہے ،جو منگلورو ائیر پورٹ پر ایک دن میں ضبط ہو نے والی اب تک کی سب سے بڑی اور ریکارڈ توڑ قیمت ہے ،

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا