English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسپتال میں ایڈمٹ خاتون کی موت  اہل خانہ نے ڈاکٹر پر لگایا لاپر واہی کا الزام 

share with us

 

ہو ناور۔18/مارچ۔2018(فکرو خبر نیوز) ڈاکٹر کی لا پرو اہی اور بے توجہی کی وجہ سے اسپتال میں ایڈمٹ خاتون کے فوت ہو جا نے سے مہلوک خاتون کے اہل خانہ میں غم وغصہ پا یا جارہا ہے ،مر نے والی خاتون کی شنا خت ہو ناور کے کڈینزا کی رہنے والی ناگمّا ستیپّا نائیک کے طور پر کر لی گئی ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ پانچ دن قبل ناگمّا سر پست نامی بیماری کی شکار ہو جانے سے اس کے جسم پر کافی سارے زخم ابھر آئے ، جس کی وجہ سے ناگمّا کو فورااسپتال میں بھرتی کر دیا گیا ،جہاں ڈاکٹروں کی جا نب سے علاج کے سلسلہ میں لا پر واہی برتنے کی بنا پر ناگمّا کی حالت دن بدن خراب ہو تی گئی ،یہاں تک کہ دو دن سے تو اس کو سانس لینے میں بھی کافی دقت محسوس ہو رہی تھی ، اور اس کی حالت انتہائی گھمبیر تھی ،مگر اس کے باجود ڈاکٹروں کی طرف سے لا پر واہی بر تی گئی ، آخر کار دو دن موت وحیات کی اسی کشمکش میں مبتلا رہ کر آج اتوار کے دن ناگمّا دم تو ڑ بیٹھی ،ناگمّا کے موت کی خبر پاکر اہل خانہ نے بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ گئے ، جہاں انھوں نے ڈاکٹر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہو ئے مار پیٹ تک کی ،آخر کار پولسی نے فورا موقع پر پہنچ کر معاملہ پر قابو پا تے ہو ئے بھیڑ کو منتشر کر دیا ،پولیس تھا نہ میں ڈاکٹر کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا