English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاہراہ ابریشم اور دیگر قدیم راستے کھولنا کشمیر حل کا حصہ ہے ،محبوبہ مفتی

share with us

سرینگر:18؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے روایتی اور قدیم راستوں کو کھولنے کی وکالت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ شاہراہ ابریشم کھولنے کا معاملہ مسئلہ کشمیر کے حل کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ جغرا فیائی صورتحال مثبت نہیں ہے ،تاہم قدیم راستوں کو کھول کر کشمیر حل کے حوالے سے آگے بڑھا جا سکتا ہے ۔تقریب کے حاشے پر نا مہ نگاروں سے بات کر تے ہو ئے وزیر اعلی محبو بہ مفتی نے کہا کہ شاہراہ ابریشم کھو لنے کا معاملہ مسئلہ کشمیر کے حل کا ایک حصہ ہے ۔انہوں نے کہا اس میں کو ئی شبہ نہیں کہ جغرا فیائی صورتحال مثبت نہیں لیکن مسئلہ کشمیر کو حل کر نے کے حوالے سے اس راستے کو کھول کر آگے بڑھا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ ابریشم اور دیگر روایتی اور قدیم راستوں کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کافی اہم رول ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کو چاروں اطراف سے کھولنے کی ضرورت ہے تاکہ ریاست میں اقتصادی اور معاشی ترقی کا خواب شر مندہ تعبیر ہو سکے اور اس پہلو سے ریاست کی مجموعی صورتحال پر کا فی مثبت اثرات مر تب ہو نگے ۔انہوں نے کہا کہ مفتی محمد سعید کا ایجنڈا بھی یہی تھا کہ ریاست کے چاروں طرف کے راستے کھولیں جائیں۔اس سے قبل سرینگر میں ساتویں بین الاقوامی بائیر۔ سیلر میٹ کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست گونا گوں ثقافتی، سماجی اور اقتصادی وسائل سے مالا مال ہے اور اس میں پچھلی سات صدیوں سے سلک روٹ علاقوں کے نمایاں اثرات پائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان پہلووں کو موثر ڈھنگ سے بروئے کار لانے سے خطہ میں ریاست جموں وکشمیر کو ایک اہم اقتصادی مرکز کے طور پر سامنے لایا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے اپنی حکومت کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ جموں اور سرینگر میں 2 ڈرائی پورٹ قائم کئے جارہے ہیں تا کہ یہاں کی اشیا کو بلا کسی طوالت کے بین الاقوامی بازاروں تک پہنچایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اس آسان نقل و حمل کے ذریعے سے یہاں کی باغبانی اور زرعی پیداوار کو ایک معیاری بین الاقوامی بازار دستیاب ہوگا۔محبوبہ مفتی نے ریاست کی دستکاری کو فروغ دینے کے لئے بائیر۔ سیلر میٹ کو ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ اعتماد ہے کہ اس طرح کی تقریبات ریاست اور بیرون ریاست سے تعلق رکھنے والی تاجر برادری کے درمیان بھروسہ میں اضافہ ہوگا اور یوں جموں وکشمیر کو ایک بڑے بین الاقوامی تجارتی مرکز کے طور پر قائم کرنے کے عمل کی شروعات بھی ہوگی۔وزیر اعلی نے اس تقریب کا انعقاد کرنے کے لئے کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور محکمہ انڈسٹریز کو مبارک باد دی ہے۔تقریب میں باہر کے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعلی نے اس مجمع کو یہاں کے ثقافتی ورثے اور مقامی دستکاری کا عکاس قرار دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا