English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی حکومت کشمیر کے موجودہ حالات کے لئے ذمہ دار ۔۔ سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ 

share with us

نئی دہلی :18؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)84 ویں کانگریس اجتماعی اجلاس میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور پارٹی کے سربراہ راہل گاندھی نے اندرا گاندھی اندور اسٹیڈیم میں کارکنان سے خطاب کیا۔ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت نے جس طریقے سے جموں وکشمیر کو درہم برہم کرکے رکھ دیا ہے اس طرح پہلے کبھی نہیں تھا۔ ماحول اس حقیقت سے واضح ہے کہ ماحول روزبروز بگڑتاجارہا ہے ، ہماری سرحدیں غیر محفوظ ہیں چاہئے سرحدپار کی دہشت گردی ہو یااندرونی۔ جب مودی جی مہم چلارہے تھے تو انہوں نے بہت سارے وعدے کئے تھے لیکن انہوں نے اپنے وعدے نہیں پورے کئے۔ انہوں نے کہاکہ وہ 2 کروڑ روزگار دیں گے ، ہم نے دولاکھ بھی روزگار نہیں دیکھا ہے۔۔سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے مودی حکومت کو کشمیر کو حالات بگاڑنے کے لئے ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وادی میں سیکورٹی کے حالات بد سے بتر ہوتے جا رہیں۔ جموں وکشمیر میں آج جو حالات ہیں ایسے پہلے کبھی نہیں تھے او رکہا کہ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ریاست کی مخلوط سرکار میں اتحادی پارٹیوں کے نظریات ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ مرکز نے وہاں پر ایک ایسی حکومت قائم کی جس کی دواتحادی جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف کام کرتی ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جو وعوے کئے تھے ان سے ایک بھی پورا نہیں کیا ۔ اپنے مشترکہ منشور میں حکومت نے علاحدگی پسندوں کے ساتھ با ت چیت کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اس کے علاوہ وادی کے کچھ علاقوں سے افشاہٹانے کی بھی یقین دہانی کی لیکن ایسا کچھ بھی نہیں کیا گیا ۔ پچھلے ہفتے وزیراعلی نے وزیرخزانہ کو حسیب درابو کو عہدے سے ہٹا یا یہ وہی پی ڈی پی رہنما ہیں جو بی جے پی کے ساتھ رابطے میں تھا ۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا کہ حکومت کو جموں وکشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے صحیح قدم اٹھانی چاہئے۔ پچھلے دوسالوں کے دوران حالات بہت خراب ہوگئے ہیں۔ 2016میں چھ مہینے تک سنگ باری ہوتی رہی ۔ اور سیکورٹی اہلکاروں کے علاوہ عام شہری بھی اس میں ہلاک ہوئے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا