English   /   Kannada   /   Nawayathi

اترپردیش میں کوئی فرضی تصادم نہیں ہوا۔۔ یوگی آدتیہ ناتھ

share with us


لکھنؤ:18؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ پولیس کی جانب سے ریاست میں کوئی فرضی مجرمانہ تصادم ہوا ہے اور انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے صرف جوابی کارروائی میں فائرنگ کی ہے جب مجرموں نے ان کی طرف فائرنگ کی۔ شیکھر سمیلن کانکلیو میں خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہاکہ ہم کسی کو نظم ونسق اپنے ہاتھوں میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے مزید کہاکہ رام مندر مسئلہ سیاسی مسئلہ نہیں ہے۔ آئینی حدود کے تحت مندر کا مسئلہ حل کرنا چاہئے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ رام مندر لوگوں کے جذبات سے جڑا ہوا ہے۔ ضمنی انتخاب پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پھولپور اور گھورکھپور کے لوک سبھا ضمنی انتخابات کو لوگوں کے مینڈیٹ کے طور پر ماناجاسکتا۔ ایک سال کے اندر ہم نے ریاست کی تصویر بدلی ہے۔ لوگ بدعنوانی کی وجہ سے تنگ آگئے ہیں۔ ہم نے ترقی کا عزم کیا ہے۔ اترپردیش لاقانونیت ریاست کے طور پر جاناجاتا تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا