English   /   Kannada   /   Nawayathi

نوٹ بندی ، جی ایس ٹی نے ملک کی غریبی میں کیا ہے اضافہ۔۔پی چدمبرم

share with us

نئی دہلی :18؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) 84 ویں کانگریس اجتماعی اجلاس میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر مالیات پی چدمبرم نے 84ویں پلینری اجلاس میں اقتصادی ریزولیوشن پیش کیا اور ہندوستان میں موجود اقتصادی چیلنجز پر بھرپور تقریر کی۔ انھوں نے اس موقع پر کہا کہ ’’ملک اس وقت چار بڑے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے اور وہ ہے تعلیم، صحت، روزگار اور زراعت۔ مودی حکومت نے گزشتہ چار سالوں میں ان شعبوں پر بالکل بھی توجہ نہیں دی اور وزیر اعظم نریندر مودی کو اس سلسلے میں جواب دینا ہوگا۔‘‘ اپنی تقریر میں چدمبرم نے نوٹ بندی کو مودی حکومت کا سب سے بڑا جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’مودی حکومت میں نوٹ بندی سے متعلق لیا گیا فیصلہ اب تک کا سب سے بڑا جھوٹ ثابت ہوا ہے۔ سارے پیسے آر بی آئی کے پاس واپس آ چکے ہیں لیکن انھوں نے نوٹ بندی کا جو مقصد بتایا تھا وہ پورا نہیں ہوا، پھر بھی وہ اس بات پر بضد ہیں کہ یہ فیصلہ صحیح تھا۔‘‘ چدمبرم نے نوٹ بندی جیسے خطرناک فیصلے کے لیے آر بی آئی گورنر کی بھی تنقید کی اور کہا کہ انھیں اب تروپتی چلے جانا چاہیے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ پی چدمبرم نے کہا کہ منموہن سنگھ کی بڑی حصولیابیوں میں 14 کروڑ افراد غریبی کی فہرست سے باہر تھے لیکن بی جے پی حکومت نے لوگوں کو غربت میں دھکیل دیا ہے۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد جو خوشحال تھے وہ آج غربت کی زندگی بسرکررہے ہیں۔ یہ سب سے بڑا نقصان بی جے پی حکومت نے ہندوستان کے لوگوں سے کیا ہے۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا