English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمناایکسپریس وے پر حادثہ ، تین ایمس ڈاکٹرز کی موت، چار زخمی 

share with us


نئی دہلی :18؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش کے متھرا کے قریب یمنا ایکسپریس وے پر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) کے تین ڈاکٹرز ایک حادثے میں آج فوت ہوگئے جبکہ چار زخمی ہیں۔ متھرا کے سریر کوتوالی پولیس اسٹیشن علاقے میں تیز رفتار انووا میں سوار ڈاکٹرز کی گاڑی ایک کنٹینر سے ٹکرا گئی جس کے بعد وہ فورا ہی موقعہ واردات پر ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں دیگر زخمی ڈاکٹرز کی حالت نازک ہے اور ان کوعلاج کیلئے ایمس بھیج دیا گیا ہے۔تاہم وہ اب خطرے سے باہر ہیں۔ حادثے میں ڈاکٹر ہیمبالا، ڈاکٹر یشپریت اور ڈاکٹر ہرشاد نے اپنی جانیں کھودی ہیں۔ ان مہلوک لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ ایمس میں کام کرنے والے یہ ڈاکٹر ز ہرشاد کی یوم پیدائش کے موقع پر دہلی سے آگرہ جارہے تھے کہ تبھی 2 بجکر 30منٹ پر ان کی انووا کار ایک کنٹینر سے ٹکرا گئی ۔ یمناایکسپریس وے پر ہوئے حادثے کی پولیس تحقیقات کررہی ہے جس میں ایمس کے تین ڈاکٹرز ہلاک ہوئے ہیں۔ یمناایکسپریس حادثے کیلئے پہلے ہی سے بدنام ہے۔ 2017 میں ایک آرٹی آئی سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں یمنا ایکسپریس وے پر چارہزار 505 واقعات ہوئے جس میں 626 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا