English   /   Kannada   /   Nawayathi

دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو بھارت سے علیحدہ نہیں کرسکتا ۔۔۔راج ناتھ سنگھ

share with us

نئی دہلی:18؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)کشمیر مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے کے اپنے موقف کا پھر اعادہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ جارحیت کو روکنے کیلئے اگر کسی کے حدود میں بھی جانے کی ضرورت پڑے تو اسے گریز نہیں کیا جائیگا ،دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو بھارت سے جدا نہیں کر سکتی ،کشمیر مسئلے کو حل کرنے کیلئے کھلے ذہن کے ساتھ کسی سے بھی بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں ،ریاست کے نوجوان ہمارے اپنے ہیں ان کے اور ملک میں رہنے والے نوجوانوں میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے تشدد کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسائل کو بات چیت اور پُر امن طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے ،دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو بھارت سے علیحدہ نہیں کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جارحیت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور ریاست جموں و کشمیر میں امن قائم کرنے کیلئے مرکزی حکومت نہ صرف موثر اقدامات اٹھا رہی ہے بلکہ اگر ضرورت پڑی تو جارحیت کو روکنے کیلئے کسی کے حدود میں جانے سے گریز نہیں کیا جائیگا ۔ دراندازی کو روکنے اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا جواب دینے کیلئے فوج اور نیم فوجی دستوں کو کافی قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ کشمیر مسئلے کو حل کرنے کیلئے مرکزی حکومت کھلے ذہن سے کسی سے بھی بات چیت کیلئے تیار ہے اور بات چیت کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے پہلے ہی مذاکرات کار کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے ذاتی طور پر ریاست جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ کو ہدایت کی کہ وہ سنگبازی میں ملوث نوجوانوں کے کیسوں کا جائزہ لیں اور جو نوجوان پہلی بار سنگبازی میں ملو ث قرار دئیے گئے ہیں انہیں عام معافی کے دائرے میں لا کر بہتر مستقبل فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا ئے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ 2008سے2017تک 9730نوجوانوں کے کیسوں کا جائزہ لیا گیا اور پہلی بار سنگبازی میں ملوث قرار دئیے گئے تھے انہیں عام معافی کے دائرے میں لایا گیا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر اور ملک کے نوجوانوں میں کوئی فرق نہیں بھرتی جا رہی ہے ،ریاست جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو جان بوجھ کر تشدد برپا کرنے کیلئے اکسا یا جا رہا ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اسلام میں جہاد کو سیکھے کہ اسلام میں جہاد کس چیز کو کہا جا رہا ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کسی کے ساتھ بھی جارحیت کا رویہ نہیں اپنا نا چاہتا ہے ۔ تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کے اپنے موقف پر ہم قائم ہیں ۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا