English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن ،حوثی باغیوں نے فٹ بال کھلاڑی قتل اور دانشور اغواء کرلیا

share with us


صنعا ء:18؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کے حوثی باغیوں نے الحدیدہ گورنری میں ایک کارروائی کے دوران ایک مقامی فٹ بالر کو قتل جب کہ ذمار سے ایک اسکالر کو اغواء4 کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ہلال ساحلی کلب کے فٹ بالر عبداللہ بزاز کو مغربی الحدیدہ میں گولیاں مار کر قتل کیا ۔یمن کے عسکری ذریعے کا کہنا ہیکہ ایک حوثی شدت پسند کمانڈر فتح اللہ الریمی المعروف ’ابو المعارک‘ نے ہلال ساحلی کلب کے فٹ بالر عبداللہ بزاز کو ان کے گھر کے سامنے گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ادھر ایک دوسرے ذرائع کے مطابق حوثی باغیوں نے ذمار گورنر میں ایک مقامی اسکالر اور مصنف عبدالکریم الرازحی کواس کے چار ساتھیوں سمیت اغواء4 کرلیا۔ ا۔ ان کے موبائل فون ان سے چھین لیے۔ ان کے ساتھ اہل خانہ کا کوئی رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا