English   /   Kannada   /   Nawayathi

فیس بک کی تاریخ میں سب سے بڑی چوری اینالسس فرم نے کی ،امریکی اخبارکا دعویٰ

share with us

ٹرمپ کی ڈیٹا اینالسس کمپنی نے کروڑوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا بغیر بتائے صدارتی مہم میں استعمال کیا

 

واشنگٹن:18؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ڈیٹا اینالسس کمپنی نے کروڑوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا بغیر بتائے صدارتی مہم میں استعمال کیا، خبریں سامنے آنے پر فیس بک نے اینالسس کمپنی کا اکاؤنٹ معطل کر دیا۔لاکھوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا بتائے بغیر امریکی صدارتی انتخاب میں استعمال ہونے کا انکشاف نیویارک ٹائمز اور لندن آبزرور نے اپنی رپورٹ میں کیا۔رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی اینالسس فرم کیمبرج اینالیٹکا نے پانچ کروڑ سے زائد صارفین کی ذاتی معلومات ایک ایسے سافٹ ویئر بنانے میں استعمال کیں جس کے ذریعے سے صدارتی انتخابات میں ووٹرز کا رجحان بتانے اور انتخابی نتائج سے متعلق پیش گوئیاں کی جاتی تھیں۔اینالسس فرم کی ڈیٹا چوری کو فیس بک کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیٹا چوری کہا جارہا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا