English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی عدالت نے افریقی باشندوں کی بے داخلی کا آرڈرمعطل کردیا

share with us


ہائی کمیشن برائے پانہ گزین نے اسرائیلی حکومت کے اس پلان کو غیرقانونی قرار دے کر مسترد کردیا 

 

مقبوضہ بیت المقدس :18؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل کی اعلی عدالت نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اس حکم کو معطل کردیا ہے جس میں انہوں نے ملک میں غیرقانونی طورپر مقیم افریقی تارکین وطن کو نکال باہر کرنے کے احکامات جاری کئیتھے۔عبرانی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے افریقی تارکین وطن کو نکال باہر کرنے کے حکم نامے کو معطل کرنے کے بعد 26 مارچ تک اس حوالے سے مزید معلومات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے حال ہی میں افریقی ملوں اریٹیریا اور سوڈان کے ہزاروں تارکین وطن کو ملک سے نکال باہر کرنے کا منصوبہ شروع کیا تھا۔ حکومت نے اسرائیل میں مقیم افریقی تارکین وطن کو فی کس 3500 امریکی ڈالر کے مساوی رقم دینے اور واپسی کا ہوائی جہاز کا کرایہ دینے کا اعلان کیا تھا۔اقوام متحدہ نے ہائی کمشن برائے پانہ گزین نے اسرائیلی حکومت کے اس پلان کو غیرقانونی قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔ اس وقت اسرائیل[مقبوضہ فلسطین] میں 40 ہزار سے زاید امریکی تارکین وطن مقیم ہیں۔ اسرائیل انہیں درانداز قرار دیتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا