English   /   Kannada   /   Nawayathi

گمشدہ شخص کی لاش سمندر کنارے بر آمد جسم پر زخموں کے نشانات ، پولیس نے انہونی موت کا ظاہر کیا شبہ 

share with us

انکولہ۔17 /مارچ۔2018 (فکرو خبر نیوز) انکولہ تعلقہ کے بارواڑ کوڑی بیرا کے قریب موجود سمندر کنارے سے ایک شخص کی لاش بر آمد ہو ئی ہے ،جس کی شنا خت انکولہ تعلقہ کے بیلکیری رہنے والے سنجیو دتّا کے طور پر کر لی گئی ہے ،بتا یاجاتا ہے کہ سنجیو جمعرات کی رات 9:30 بجے اپنے گھر سے نکلا تھا ،جس کے بعد وہ اپنے گھر نہ لو ٹا ،پوری رات گذر نے کے باوجود گھر نہ لو ٹنے پر پریشان اہل خانہ نے اپنے رشتہ داروں اور اس کے دوستوں کے گھراس کی اطلاع دیتے ہو ئے تحقیقات کی ، مگر بھی کہیں پر اس کا پتہ نہ چل پا یا ،آخر کار اہل خانہ نے سنجیو کے گمشدگی کا اطلاع پولیس تھا نہ میں درج کرا ئی ،جس کے بعد اسی شام اس کی لاش سمندر کنارے پائی گئی ،لاش کا معائنہ کر نے کے بعد پولیس نے کہا کہ اس کی گردن سمیت بدن کے کئی ایک جگہ پر زخموں کے نشانات ہیں ، جس کی بنا پر پولیس نے انہونی موت کا شبہ ظاہر کیا ہے ،معاملہ کی تحققیات جا ری ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا