English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹاٹا پک اپ میں جانروں کی غیر قانونی منتقلی ۔ ملزمان موقع سے فرار  جانور سمیت سواری کو پولیس نے کیا ضبط

share with us

 


کندا پور۔17/مارچ۔2018(فکرو خبر نیوز) مصدقہ ذرائع سے اطلاعات پا کر کارروائی کر تے ہو ئے بیندور پولیس نے ایک ٹا ٹا پک اپ کو حراست میں لیا ہے ، جس میں 12 جانوروں کو بہت بری حالت میں غیر قانونی طور پر منتقل کیا جا رہا تھا ،البتہ سواری پر موجود ملزمان موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ہیں ،واقعہ آج صبح شرور میں پیش آیا ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ ٹا ٹا پک اپ کے اندر جانوروں کو بہت ہی خراب حالت میں بھرتی کر کے غیر قانونی طور پر منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس تعلق سے مو صولہ ذرائع سے اطلاعات پا کر کارروائی کر تے ہو ئے پولیس نے شرور میں ان کا گھیراؤ کیا ،اس دوران پک اپ پر موجود ڈرائیور اور دیگر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ، البتہ پولیس نے جانوروں سمیت سواری کو بھی ضبط کر لیا ہے ،تاہم ملزمان کی تلاش جاری ہے ، پولیس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا