English   /   Kannada   /   Nawayathi

صرف کانگریس ہی قوم کو متحد رکھ سکتی ہے:راہل گاندھی

share with us

نئی دہلی:17؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) کانگریس پارٹی کا صدر منتخب ہونے کے بعد پارٹی کے مکمل اجلاس سے پہلی بار خطاب کرتےہوئے راہل گاندھی نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آج ملک میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکا کر ، غصہ اشتعال دلا کر ملک کے لوگوں کا باہم لڑونے اور تقسیم کرنے کا کام کیاجا رہا ہے۔84ویں مکمل اجلاس سے اپنے خطاب میں راہل نے مزید کہا کہ صرف کانگریس ہی ملک کی رہنمائی کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک بلا لحاط مذہب وملت اور ذات و برادری و نسل سب کا ہے۔ہم سب کے لیے اور سب کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔اس اجلاس میں کانگریس کے وزراءاعلیٰ،ریاستی کانگریس صدور، تمام ریاستوں کی قانون ساز ہپارٹی کے لیڈران، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور سابق پارٹی صدر سونیا گاندھی بھی موجود تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی اور حکمراں جماعت بی جے پی میں یہ فرق ہے کہ وہ نفرت اور منافرت کے نظریہ کی قائل ہے جبکہ کانگریس امن و آشتی اور محبت و اخوت کا پیغام دیتی ہے اور اس پر عمل بھی کرتی ہے۔راہل نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی کی روایت ماضی اور میراث کو فراموش کیے بغیر تبدیلی کو گلے لگانا رہی ہے۔کانگریس صدر نے مزید کہا کہ صرف کانگریس ہی ملک کو متحد رکھ سکتی ہے۔لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف ملیکارجن گھرگے نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ ہمیں شکست دے سکے۔ اگر کانگریس ہاری ہے تو اراکین کے اندرونی جھگڑوں کے باعث ہاری ہے ۔انہون نے یہ بھی کہا کہ نہ میں کھاؤں گا ،نہ کھانے دوں گا بدل کر [میں کھاؤں گا اور اپنے دوستوں کو کھلاؤں گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا