English   /   Kannada   /   Nawayathi

جے ڈی ایس سرکار بننے پر اتی کرم کے سارے مسائل ہوں گے حل

share with us

بھٹکل میں جے ڈی ایس کانفرنس میں سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا خطاب 

بھٹکل 17؍ مارچ 2018(فکروخبرنیوز) جے ڈی ایس پارٹی کی جانب سے شہر کے مشہور انجمن گراؤنڈ میں جے ڈی ایس کانفرنس کا انعقادکیا گیا جس میں سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک کمار سوامی ، سابق وزیر اعلیٰ بنگارپا کے فرزند مدھو بنگارپا ، جے ڈی ایس پارٹی کے ریاستی سکریٹری فاروق باوا اور دیگر جے ڈی ایس کے کئی اہم لیڈران نے شرکت کی۔ سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے اپنے خطاب کے دوران جے ڈی ایس سرکار بننے پر کئی اہم مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی وہیں ریاستی سرکاری سمیت بی جے پی پر بھی جم کر نشانہ ساندھا۔ انہوں نے کہا کہ کئی اہم مسائل ہیں جو حل ہونے باقی ہیں ، آپ نے اس سے قبل بی جے پی کو موقع دیا اس کے بعد کانگریس کو بھی آزمایا ۔ اس دوران دونو ں حکومتوں نے اپنے اپنے عہد میں کیا کیا وہ سب آپ کو معلوم ہیں لیکن جے ڈی ایس ترقی کے ایجنڈے لے کر اب آگے بڑھ رہا ہے جس کے لیے آپ کے ساتھ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بی جے پی عوامی تحفظ ریلی سمیت کئی دیگر ریلیوں پر نشانہ سادھتے ہوئے بی جے پی کے صدر کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اس کے ساتھ ساتھ کانگریس کی جانب سے بھٹکل اسمبلی حلقہ میں دیڑھ ہزار کروڑ روپئے کے تعلق سے بھی تبصرہ کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ان دنوں عوام کے لیے سب سے سنگین مسئلہ اتی کرم اراضی کا ہے جس کو لے کر عوام میں بے چینی پائی جارہی ہیں اور ہر ایک پریشان نظر آرہا ہے۔ پچھلی حکومتوں نے صرف وعدے کیے لیکن اس مرتبہ ہماری حکومت بننے پر ہم سب افسران کو یہیں لاکر سب سے پہلے اسی مسئلہ کو حل کریں گے۔ حکومتیں لوگوں کی ہوتی ہیں لیکن اب یہ ہورہا ہے کہ حکومتیں ودھان سبھا میں ہوتی ہیں ۔ لیکن ان کی سرکاری بننے پر حکومت لوگوں کے درمیان ہوگی ۔ انہو ں نے اس دوران کئی ایک وعدے بھی کیے جن میں کسانوں کا قرضہ معاف کردینے اور نوجوانوں کے لیے چھوٹی چھوٹی صنعتیں شروع کرنے اور ساتھ ہی ساتھ دبئی میں مقیم لوگوں کے ہندوستان لوٹنے پر ان کے لیے تجارتی مواقع فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ جے ڈی ایس کی جانب سے بھٹکل اسمبلی حلقہ کے امیدوار جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے کہا کہ اس مرتبہ ریاست میں جے ڈی ایس سرکار کا بننا طئے ہے ۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ جے ڈی ایس امیدواروں سے بی جے پی کو فائدہ حاصل ہوگا تو کیا لوگوں کی باتوں کو یقین کرتے ہوئے ان سے ڈرا جائے ؟ انہوں نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیر سامنے پر اس سے ڈرا نہیں جاتا بلکہ اس کا مقابلہ کیا جاتا ہے او رہم میں بی جے پی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی سکت ہے۔ ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی اس دوران ان کے لیے طعام کو بھی نظم کیا گیا تھا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا