English   /   Kannada   /   Nawayathi

اروند کیجروال کی جیٹھیا سے معافی پر پنجاب کے دو عام آدمی پارٹی لیڈران نے دیا استعفی

share with us


نئی دہلی:17؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)ہتک عزت معاملہ میں اکالی دل کے لیڈر بکرم سنگھ مجیٹھیا کو دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی جانب سے تحریری معافی نامہ ارسال کیے جانے پر عام آدمی پارٹی کے پنجاب یونٹ میں بھونچال آگیا ورپارٹی کی پنجاب شاخ کے صدر بھگونت مان اور شریک صدر امن اروڑہ احتجاج میں مستعفی ہو گئے ۔قبل ازیں پنجاب اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کے قائد سکھ پال کیہر اور سابق صحافی اور سینئر ممبر اسمبلی کنور سندھو نے ٹویٹ کرکے کیجریوال کو ہدف تنقید بناتے ہوئے بکرم سنگھ مجیٹھیا سے معافی مانگنے کو پنجاب کے عوام سے دھوکہ قرار دیا اور پنجاب کے عوام سے معافی مانگی وزیر اعلیٰ کے قریبی ذرائع کے مطابق وقت کے زیاں سے بچنے اور جو وقت عدالتوں کے چکر کاٹنے میں لگ رہا ہے اسے حکومتی کام کاج میں لگانے کے پیش نظراروند کیجریوال کی کوشش ہے کہ معاملہ افافہام و تفہیم اور معافی سے طے پاجائے۔اسی لیے انہوں نے مجیٹھا سے اس معاملہ میں معافی مانگ لی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا