English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی شہری نے اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھادی ، دو فوجی ہلاک

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:17؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ غربِ اُردن میں ایک فلسطینی شہری نے اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی، جس سے 2 فوجی ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔یہ واقعہ فلسطین کے مغربی قصبے جینن کے جوار میں واقع یہودی بستیوں کے قریب پیش آیا ہے۔

 

     فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا نے اطلاع دی ہے کہ یہ واقع ایک فلسطینی کی گاڑی کی اسرائیلی فوجیوں کی گاڑی سے ٹکر کے نتیجے میں رونما ہوا ہے۔اس واقعے میں ملوث شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا لیکن اُسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔اسرائیلی سیکورٹی قوتوں کا کہنا ہے کہ مبینہ حملہ آور اس سے پہلے بھی جیل کاٹ چکا ہے اور ایک سال قبل اس کی رہائی عمل میں آئی تھی۔خیال رہے کہ غربِ اردن میں موجود یہ یہودی آبادیاں بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی ہیں لیکن اسرائیل ایسے قانونی تسلیم کرتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا