English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرانس نے مزدورکو ہراساں کرنے پر شاہ سلمان کی بیٹی کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کردیا

share with us

پیرس:17؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)فرانس نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی بہن کی جانب سے پیرس میں اپنے پارٹمنٹ میں گارڈ کو مبینہ طور پر ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے حکم دینے پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق گرفتاری کا وارنٹ شہزادی حاسہ بنت سلمان کے نام پر جاری کردیا گیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کی بیٹی کی ملکیت میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک اپارٹمنٹ ہے جبکہ ان کے وارنٹ گرفتاری دسمبر کے اواخر میں جاری کیے گئے تھے۔سعودی ولی عہد کی بہن نے مبینہ طور پر ستمبر 2016 میں مغربی پیرس میں واقع ایون فوچ میں تعیمر عالی شان اپارٹمنٹ کی تزئین وآرائش کے دوران مبینہ متاثرہ شخص کی خدمات حاصل کی تھیں۔ان کا موقف تھا کہ مذکورہ شخص کمرے کی تصاویر کھینچ رہے تھے تاکہ میڈیا کو تصاویر بیچ سکیں۔دوسری جانب مزدور نے شہزادی پر الزام عائد کیا کہ انھوں نے باڈی گارڈ کو تشدد کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ باڈی گارڈ نے ان کے ہاتھ مضبوطی سے باندھے اور چہرے پر مکے مارے جبکہ شہزادی کے پیر چومنے پر دباؤ ڈالا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا