English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ نے شام پر حملہ کی حماقت کی تو سنگین نتائج بھگتنے ہونگے ، روسی وزیر خارجہ

share with us

ماسکو:17؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے شام پر حملہ کرنے کی غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے شام پر حملے کی حماقت کی تو اسے اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔روسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے شامی فوج کے خلاف کارروائی کرنے کی صورت میں روسی فوج کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ کی جانب سے روسی فوج کو خطرات لاحق ہوگئے تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔واضح رہے کہ مشرقی غوطہ میں شامی فوج کی کارروائی کے بعد امریکہ نے شام پر عام شہریوں کا قتل عام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس ملک پر حملہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا