English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل نے آئرش امدادی کارکنوں کو فلسطین داخلے سے روک دیا

share with us


مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔:17؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فوج نے نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑ میں آئرلینڈ کے امدادی کارکنوں اور انسانی حقوق کے مندوبین کو مقبوضہ فلسطین میں داخل ہونے سے روک دیا۔عبرانی اخبار ہارٹز نے اپنی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا کہ آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 27 امدادی کارکن اور انسان حقوق رضا کار اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے پر اترے۔ ان میں دو کارکن فلسطینیوں کی جانب سے کیے جانے والے مظاہروں میں شریک ہونے کی وجہ سے پہلے ہی ناپسندیدہ قرار دیے گئے تھے اور ان کے داخلے پر پابندی عاید تھی۔


    عبرانی اخبار کے مطابق آئرلینڈ سے آئے امدادی کارکن کو تلاشی کی آڑ میں کئی گھنٹے تک ہوائی اڈےپر روکے رکھا گیا۔ اسرائیلی سیکیورٹی اداروں نے الزام عاید کیا کہ آئرش امدادی کارکن سیکیورٹی امور میں مداخلت کرتے ہیں۔ وہ فلسطینیوں کے ساتھ مل کر اسرائیل کے خلاف مظاہروں میں حصہ لیں گے جس پرانہیں فلسطینی علاقوں میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بیرون ملک سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آنے والے کارکنوں کو روکنے کے واقعات روز کامعمول ہیں۔ گذشتہ پانچ سال کے دوران اس طرح کے واقعات میں نو گنا اضافہ ہوچکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا